16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:6
بی سی سی آئی نے پاکستان ٹیم کو دورہ کی باضابطہ دعوت دیدی
آج نیوز - بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو قومی ٹیم کے دورہ بھارت کی باضابطہ دعوت دے دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ بھارت سے سیریز کے لئے کوشاں تھے، بھارتی کرکٹ بورڈ کا سیریز کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ بی سی سی آئی کے صدر این سری نیواسن نے چیئرمین پی سی بی کو ٹیلیفون کرکے سیریز کی بحالی پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ این سری نواسن نے کہا کہ سیریز کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔ بی سی سی آئی کے صدر نے سیریز سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ بھارت سے سیریز کے لئے کوشاں تھے، بھارتی کرکٹ بورڈ کا سیریز کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ کرکٹ سیریز کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔