تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:38

میاں برادران رات کے اندھیرے میں معافی مانگتے ہیں ،رحمان ملک

آج نیوز - مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پارٹی نے کئی بڑے برجوں کے کرتوت سامنے لانے سے روک رکھا ہے، میاں برادران رات کے اندھیرے میں معافی مانگتے ہیں۔ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے میاں برادران کے خلاف بتیس ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کیس کی دستاویزات لندن سے حاصل کر کے نیب کو پیش کی ہیں لیکن اس کے خلاف کوئی رٹ دائر نہیں ہوئی ہے۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ حملے پر امریکہ سے سب کے سامنے معافی منگوائی ہے مگر میاں برادران کے نزدیک معافی کا طریقہ رات کے اندھیرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی صرف پیپلزپارٹی نہیں، پوری قوم کے ہیرو ہیں، ان کی جماعت ہر کام آئین اور قانون کے مطابق کر رہی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور عبدالقادر گیلانی کی الیکشن مہم میں حصہ بھی لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.