16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:55
واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر محکمہ اطلاعات کی بجلی بحال
آج نیوز - کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر محکمہ اطلاعات سندھ کی بجلی منقطع کردی، وزارت اطلاعات کے حکام کی کے ای ایس سی عہدیداروں کو ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد بجلی بحال کر دی گئی۔کے ای ایس سی حکام کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات سندھ پر سولہ لاکھ روپے واجبات ہیں، لیکن محکمہ نے بل کی ادائیگی کے بجائے کنڈے ڈال رکھے ہیں، جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بجلی کاٹی۔ ادھر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ادائیگی کے لئے کے ای ایس سی سے کوئی نوٹس نہیں ملا، محکمے کی جانب سے عدم ادائیگی پر کارروائی درست ہے، لیکن اگر غیرقانونی طریقے سے بجلی منقطع کی گئی تو کارووائی ہوگی۔وزارت اطلاعات کے حکام کی کے ای ایس سی عہدیداروں کو ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد بجلی بحال کر دی گئی۔