16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:13
کے ڈبلیو ایس بی :بارشوں میں گٹر کے ڈھکنے نہ ہٹانے کا مشورہ
آج نیوز - کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران گٹر کے ڈھکنے نہ ہٹائے جائیں، حادثوں اور پائپ لائنوں میں کچرا جانے سے نظام ناکارہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔کے ڈبلیو اینڈ ایس بی کے ایم ڈی مصباح الدین فرید نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ برساتی پانی کی نکاسی کی ذمہ داری کے ایم سی کی ہے۔ کے ایم سی برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلے، انھوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ بارشوں کے دوران گٹر کے ڈھکنے نہیں کھولیں۔ انھوں نے بتایا کہ عدالتی احکام پر بجلی بندش سے استثنی کے باوجود پمپنگ اسٹیشنز پر فنی خرابی کے نام پر لوڈشیڈنگ پر کے ای اسی سی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں شہر میں قلت آب کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔