تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:29

کنولہ مزید درآمد کرنے کا اعلان

آج نیوز - ملکی طلب میں اضافے کے باعث پاکستان مزید ایک لاکھ دس ہزار ٹن کنولہ درآمد کرے گا، یورپی تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کنولہ کے لئے آسٹریلیا سے درآمد میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو آئندہ ماہ پاکستان پہنچ جائے گا، جبکہ بقیہ پچپن ہزار ٹن یوکرین یا آسٹریلیا سے درآمد کئے جانے کا امکان ہے، اور یہ شپمنٹ پندرہ اگست سے پندرہ ستمبر کے دوران پاکستان پہنچ جائے گی، اس کے علاوہ آسٹریلیا سے درامد کردہ پچپن ہزار ٹن کنولہ رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان پہنچ چکا ہے، جبکہ مزید انسٹھ ہزار ٹن کی ڈلیوری بائیس جولائی کو متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.