16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:24
سرکاری اسکیم کے تحت اسی ہزار حاجیوں کیلئے رہائشی عمارتیں
آج نیوز - وزارت مذہبی امور نے حجاز مقدس میں سرکاری سکیم کے تحت اسی ہزار حاجیوں کیلئے رہائشی عمارتیں حاصل کر لی جبکہ بینکوں کی غفلت کے باعث ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کو معاملہ کی چھان بین کے بعد کامیاب قرار دیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے پچاسی ہزار ایک سو پچیس کامیاب درخواست گزاروں کو مبارکباد کے خطوط سمیت پانچ ہزار چھ سو اکتالیس گروپ لیڈرز کو ہدایت نامہ پر مشتمل خطوط بھی ارسال کر دیئے ہیں، گروپ لیڈرز اور ماسٹر جج ٹرینرز کی ملک بھر میں تربیت کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔