تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:56

شیو سینا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی

آج نیوز - بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارتی سرزمین پر نہیں کھیلنے دیں گے۔شیو سنا کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں کے ملزمان کو اب تک کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا اور نہ ہی دہشت گردی کے خاتمے کے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے حق میں نہیں ہیں۔ شیو سنا کے علاوہ دیگر جماعتوں کے سربراہوں نے بی سی سی آئی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں کے زخم اب بھی تازہ ہیں،، بی سی سی آئی کو بھارتی شہریوں کے جذبات کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.