تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:53

محمد ارشد چیئرمین ڈرگ کورٹ راولپنڈی تعینات

آج نیوز - چیف جسٹس لا ہور ہائیکورٹ نے محمد ارشد ملک کو چیئر مین ڈرگ کورٹ راولپنڈی میں تعینات کر دیا۔چیف جسٹس لا ہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے وفاقی حکومت کی سفارش پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ارشد ملک کو چیئر مین ڈرگ کورٹ راولپنڈی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ رجسٹرار لا ہورہائیکورٹ سہیل ناصر کی جا نب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت قانون وانصاف کی سفارشات پر چیف جسٹس لا ہور ہائیکورٹ نے سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کی خدمات سرانجام دینے والے محمد ارشد ملک کو تبدیل کر کے چیئرمین ڈرگ کورٹ راولپنڈی تعینات کر کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخار محمد چو ہدری نے وفاقی حکومت کو تمام خصوصی عدالتوں میں ججز تعینات کرنے کی ہدایات دیں تھیں۔ ڈرگ کورٹ میں جج کی تعیناتی عدالتی ہدایات پر عمل درآمد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.