تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:26

شہباز شریف آٹھ سالہ بچی کی تقریر سے ششد

آج نیوز - لاہور کے سمر کیمپ میں سیاستدانوں کے حوالے سے آٹھ سالہ بچی کی جذباتی تقریر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ششدر کر دیا۔ خادم اعلیٰ نے بچوں کو آئس کریم کے لئے سو سو روپے انعام جبکہ لیپ ٹاپ دینے کا وعدہ کیا۔ایوان کارکنان لاہور میں نظریاتی سمرکیمپ کی اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ننھے مقررین کی تقاریر پر دل کھول کر داد دی جبکہ آٹھ سالہ بچی نویرہ بابر نے اپنی ولولہ انگیز تقریر سے حاضرین کے دل موہ لئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ بیس ذہین طلب علموں کی فہرست بنائیں جنہیں لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ شہبازشریف نے سمر کیمپ جوائن کرنے والے ڈھائی سو بچوں کو آئسکریم کیلئے سو سو روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ کی طرف سے آئسکریم کے لئے پیسے ملنے پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایسے ہونہار بچے مایوسی کے اندھیرے میں امید کی کرن ہیں۔ انہیں دیکھ کر پاکستان کا مستقبل تابناک نظر آتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.