17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:42
گیاری سیکٹر ،ایک اور جسد خاکی نکال لیا گیا
آج نیوز - گیاری سیکٹر کے گلیشائی ملبے سے ایک اور شہید کا جسد خاکی نکال لیا گیا ۔ اب تک نکالے گئے شہداء کی تعداد چھالیس ہوگئی۔ گیاری سیکٹر کے گلیشیائی ملبے سے نکالے گئے شہید کے جسد خاکی کو شناخت کے لیے گوما اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں شہید کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ اب تک گیاری سیکٹر سے نکالے گئے شہداء کے جسد خاکی کی تعداد چھالیس ہوگئی ہے جن میں پاک فوج کے چوالیس اور دو سویلین شہداء شامل ہیں۔ گیاری میں شہداء کے جسد خاکی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن ننیانوے روز بھی جاری ہے۔