17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:58
بھارت انیس پاکستانی قیدی کل رہا کریگا
آج نیوز - بھارت نے انیس پاکستان قیدیوں کو کل رہا کرنے اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس رہا ہونے والے پاکستانی قیدیوں کو منگل کے روز واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی شہری بھارت میں اپنی سزا مکمل ہونے پر رہا کئے جا رہے ہیں۔ رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں میں ماہگیر اور سول قیدی شامل ہیں۔