تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:52

رمضان میں 322 سستے بازار لگائے جائیں گے،شہباز شریف

آج نیوز - وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے میں تین سو بائیس سستے بازار لگائے جائیں گے اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے سنٹرل روم بنایا جائے گا۔ لاہور کے ٹینٹ آفس میں رمضان پیکج کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں ماہ مقدس کے دوران لگائے گئے رمضان بازاروں میں لوگوں کو معیاری اشیائے ضروریہ سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پیکج کے تحت دس کلو آٹے کا تھیلا دوسو تیس، کھلی مارکیٹ میں دوسو چالیس جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا عام مارکیٹ میں چار سو اسی روپے میں ملے گا۔ تاجروں کی مشاورت سے اضلاع میں فیئر پرائس شاپ قائم کی جائیں گے۔ بڑے شہروں میں رمضان دسترخوان بھی لگائے جائیں گے جہاں روزہ داروں کو مفت افطاری کی سہولت میسر ہوگی۔ شہبازشریف نے کہا کہ گرمی اور حبس کے پیش نظر فوری طبی امداد کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو مارکیٹ ریٹ سے دس روپے فی کلو مرغی کا گوشت سستا فراہم کرنے کے لئے پولٹری ایسوسی ایشن سے بات چیت کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.