تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:14

چینی بینک ڈیمز منصوبوں کیلئے قرض دینے پر رضامند

آج نیوز - چین کے بینک نے پاکستان میں ڈیمز منصوبوں کے لئے ستر کروڑ ڈالر قرضے کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کر دی۔ ذرائع کے مطابق ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر اور ان کی گنجائش بڑھانے کے سلسلے میں واپڈا کے ڈیمز تعمیر کے منصوبوں کے لئے ایگزم بینک آف چائنا کم شرح سود پر قرضہ فراہم کرنے پر رضامند ہوگیاہے۔ ذرائع کے مطابق ایگزم بینک داراوت ڈیم ، ناگ گج ڈیم اور نولون ڈیم کی تعمیر کے لئے ستر کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ دراوت ڈیم میں ایک لاکھ بیس ہزار ایکڑ فیٹ پانی کی گنجائش ہے اور اس سے اعشاریہ چار میگاواٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے ،ناگ گج کی گنجائش اعشاریہ تین ایم اے ایف اور اس سے چار اعشاریہ چار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ،،، واپڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت چھ بڑے ڈیمز پر کام جاری ہے جو رواں مالی سال کے اختتام تک مکمل ہوجائیں گے۔ جبکہ بارہ ارب بیاسی کروڑ روپے لاگت سے تعمیر ہونے والا گومل زم ڈیم کا چھیہتر فیصد کام ہوچکا ہے جوفروری دو ہزار تیرہ تک مکمل کرلیاجائے گا۔ اس ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش آٹھ لاکھ بانوے ہزار ایکڑ فیٹ ہے ،،، اور اس سے سترہ اعشاریہ چار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.