17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:36
فیصل آباد: مالکان سے جھگڑا، پاور لومز مزدوروں کی توڑ پھوڑ
آج نیوز - فیصل آباد میں اجرتوں میں اضافے کے تنازعے پر پاور لومز مالکان اور مزدوروں میں جھگڑا ہو گیا،مشتعل مزدوروں نے فیکٹریوں پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ گوجرانوالہ میں کارکنوں نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے دھرنا دیا۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر پاور لومز کے مزدوروں نے مالکان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابق اجرت مانگی تو فیکٹری مالکان نے انکار کر دیا۔ جس پر مزدورں مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج شروع کر دیا،مظاہرین نے فیکٹریوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پا لیا،گوجرانوالہ میں بھی اجرتوں میں اضانہ نہ کرنے پر پاور لومز کے مزدوروں نے جی ٹی روڈ پر مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا،جس کے باعث ٹریفک بلاک ہو گئی،مزدوروں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔