تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:51

کے ڈبلیو ایس بی :وفاقی اور صوبائی اداروں پر تیس ارب روپے کے واجبات

آج نیوز - کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی اداروں پر تیس ارب روپے کے واجبات ہیں۔ کے ڈبلیو اینڈ ایس بی کے ایم ڈی مصباح الدین فرید نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر تیس ارب روپے کے واجبات ہیں۔ اس سلسلے میں گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ان اداروں سے واجبات کی ادائیگی کو شیڈول جاری ہوجائے گا۔ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ برساتی پانی کی نکاسی کی ذمہ داری کے ایم سی کی ہے۔ کے ایم سی برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلے، انھوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ بارشوں کے دوران گٹر کے ڈھکنے نہیں کھولیں۔انھوں نے بتایا کہ عدالتی احکام پر بجلی بندش سے استثنی کے باوجود پمپنگ اسٹیشنز پر فنی خرابی کے نام پر لوڈشیڈنگ پر کے ای اسی سی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں شہر میں تیس کروڑ گیلن قلت آب کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.