تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:8

پی ایس او کا مالی بحران سنگین ہوگیا

آج نیوز - پاکستان اسٹیٹ آئل کا مالی بحران سنگین ہوگیا ، پاورسیکٹرز اور دیگر اداروں پر واجبات دو سو تینتیس ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ حکومت سے فوری طور پر پچاس سے ساٹھ ارب روپے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاور سیکٹراوردیگر اداروں پر واجبات دوسو تینتیس ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں جبکہ خود پی ایس او نے مقامی آئل ریفائنریز اور انٹرنیشنل سپلائرز کو ایک سو ستر ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کرنا ہے۔ پی ایس او نے مالی مشکلات کے پیش نظر وزیراعظم ،وزارت پیٹرولیم اور وزارت پانی و بجلی سے فوری طور پر پچاس سے ساٹھ ارب روپے کی ادائیگی کی اپیل کی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث بنکوں سے لئے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی ممکن نہیں رہی۔ پی ایس او پاور سیکٹر کو ماہانہ تیس سے بتیس ارب روپے مالیت کا فرنس آئل فراہم کرتا ہے۔ جس کے عوض ماہانہ پندرہ ارب روپے کی ادائیگی کی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.