تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:41

نگراں حکومت کی تشکیل ،سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا مطالبہ

آج نیوز - پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تئیس ستمبر کو وزیرستان جانے کا اعلان کردیا،کہتے ہیں غیر جانبدار نگران حکومت کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔اسلام آباد میں کڈز سمر فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نگران حکومت میں غیر جانبدار لوگ ہونے چاہئیں،اس سلسلے میں سب سے مشاورت کی جائے،تحریک انصاف عام انتخابات کیلئے تیار ہے اور ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کرینگے،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں اسمبلی میں بیٹھی کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرینگے تاہم اسمبلیوں سے باہر جماعتوں سے اتحاد کیلئے بات چیت جاری ہے،اگر انتخابات میں اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ وہ تئیس ستمبر کو انسانی حقوق کے غیر ملکی کارکنوں اور میڈیا کو ساتھ لے کر وزیرستان جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ملکی تباہی میں حکومت سمیت تمام اتحادی شامل ہیں۔ انہوں نے ڈرون حملوں میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کے نام شائع کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تحریک انصاف دہشتگردی کیخلاف جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ملک میں کوئی غیر آئینی اقدام قابل قبول نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.