17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:30
سفید شیروں کے دیکھنے کیلئے چڑیا گھر میں ہجوم
آج نیوز - بنگال ٹائیگرز اور سفید شیروں کی جوڑیوں کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد کراچی کے چڑیا گھر پہنچ گئیں ۔کراچی کے باسی چڑیا گھر کے ان نئے مہمانوں کو ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیتاب تھے چڑیا گھر کھلتے ہیں عوام کی بڑی تعداد جنگل کے بادشاہ سلامت کو صبح بخیر کہنے پہنچ گئی اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی ۔عوام کا اس طرح جوق در جوق آنا ایک شیر کی طبیعت پر گراں گزرا تو اس نے دہاڑ کر اپنے غصے کا اظہار کیا ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید کہتے ہیں شیر ہجوم دیکھ کر غصے میں آجاتے ہیں ۔ اسی لیے انہیں محض چند گھنٹوں کے لیے ہی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔چڑیا گھر میں سفید شیروں کی رہائش کے مخصوص قسم کے شیشے سے وسیع و عریض پنجرا تعمیر کیا گیا ہے جبکہ بنگال ٹائیگرز کو جلد ہی سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔ مختلف اقسام کے ان شیروں کی خریداری پر ایک کروڑ ستر لاکھ روپے صرف ہوئے تھے۔