17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:46
متحدہ متوسط طبقے کی جماعت ہے ،عبدالوسیم
آج نیوز - ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے کہا ہے کہ ملک بھر سے لوگالطاف حسین کے فلسفہ سے متاثر ہو رہے ہیں،ایم کیو ایم بہت جلد ملک کی سب سے بڑی عوامی قوت بن کر ابھرے گی۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مانسہرہ،کوہستان اور آزاد کشمیر سے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے لوگوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالوسیم نے کہا کہ ملک بھر سے لوگ بڑی تعداد میں قائد تحریک الطاف حسین کے فلسفہ سے متاثر ہو کر ایم کیو ایم میں شمولیت احتیار کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے اور اس کا کردار اور سچائی سب کے سامنے ہے۔عبدالوسیم نے کہا کہ پنجاب اور کشمیر میں ایم کیو ایم بہت مقبول ہو رہی ہے اور کشمیری بھایئوں کو جلد آزادی نصیب ہو گی۔