18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:2
عامر خان کی تلاش تیس نومبر کو شروع ہوگی
آج نیوز - عامر خان کی تلاش تیس نومبر کو شروع ہوگی۔بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم تلاش کی ریلیز کی تاریخ آخر آ ہی گئی۔ فلم تیس نومبر کو سینماوٴں کی زینت بنے گی۔عامر خان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ان کی فلم تلاش تیس نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم کے حوالے سے میڈیا میں بہت سی افواہیں گرم ہیں۔ ان کے فلمساز ریما کگتی اور فرحان کے ساتھ جھگڑے کی افواہیں بھی پھیلائی گئیں۔ دو ہزار نو کی تھری ایڈیٹس کے بعد عامر تلاش میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ فلم میں کرینہ کپور اور رانی مکھرجی بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔