18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:47
صدر زرداری کی زیر صدارت اجلاس
آج نیوز - صدر زرداری کی صدارت میں اعلی سطح اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں ایوان صدر میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، چیرمین جوائنٹ چیف ایف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی ، سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندھیلا ، اور ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔