18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:3
ورلڈ جونئیراسنوکرچیمپئین شپ: محمد ماجد ناک آوٴٹ مرحلے میں
آج نیوز - پاکستان کے محمد ماجد نے بھارت کیلال رینا رین تھیلی کوشکست دیکرورلڈ جونئیراسنوکرچیمپئین شپ کے ناک آوٴٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔چین کے شہرووکسی میں جاری ایونٹ کے گروپ مرحلے کے پانچویں میچ میں محمد ماجد نے بھارت کیلال رینا رین تھیلی کودوکے مقابلے میں چارفریمزسے شکست دیکرآخری بتیس کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ ماجد نے بھارتی کیوئیسٹ کیخلاف ایک سوتینیتس پانچ، ایک سوآٹھ تریپن، انتیس باسٹھ، پینسٹھ اننچاس، انتالیس تراسی، اورارسٹھ پینسٹھ کے اسکورکیساتھ فتح سمیٹی۔ یہ ماجد کی ایونٹ میں چوتھی کامیابی ہے۔ ماجد آخری گروپ میچ میں آسٹریا کیالیگزینڈرگوس کے مدمقابل آئیں گے۔ پاکستان کے دوسر ے کیوئیسٹ حنین عامر کوپانچویں میچ میں ایران کے علی رضا خدا پرست کے ہاتھوں چارایک فریمزسے شکست ہوئی۔ حنین ایونٹ میں تیسری شکست سے دوچارہوئے ہیں۔