تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:19

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :بھارتی تیس رکنی اسکواڈ کااعلان

آج نیوز - بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی تیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ابتدائی اسکواڈ میں جگہ بنانے کے بعد آل راوٴنڈریووراج سنگھ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی امیدیں روشن ہوگئیں۔کینسرکے علاج کے بعد بھارتی آل راوٴنڈریووراج سنگھ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی امیدیں اس وقت روشن ہوگئیں جب بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں رواں سال ستمبراکتوبرمیں سری لنکا میں ہونیوالی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے دوسوپچاس ون ڈیاورتئیس ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے یووراج نے پھیپھڑوں کے کینسرکے باعث گزشتہ سال نومبرسے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی۔ یووراج کی کیموتھراپی امریکہ میں ہوئی تھی اوراپریل میں وطن واپسی کے بعد سیان کا ری ہیبلی ٹیشن جاری ہے۔ یووراج سنگھ نے بھارت کودوہزارگیارہ کا ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردارادا کیا تھا۔ بھارتی سلیکٹرزنینوجوان کھلاڑیوں مندیپ سنگھ، نمن اوجھا اورویٹرن بیٹسمین امبتی رائیڈوکوبھی ابتدائی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ فاسٹ بالرلکشمی پتی بالاجی اورآف اسپنرہربھجن سنگھ کا نام بھی تیس کھلاڑیوں میں شامل ہے۔ بالا جی نے آخری مرتبہ دوہزارنومیں ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.