18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:35
رمضان :قومی انڈر نائینٹین ٹیم کے تربیتی کیمپ کا شیڈول تبدیل
آج نیوز - ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر جونئیر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی انڈر نائینٹین ٹیم کے تربیتی کیمپ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، افطاری کے بعد فلڈلائٹس میں ٹریننگ اور میچز ہونگے۔آسٹریلیا میں اگلے ماہ ہونے والے جونئیر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی نگرانی میں تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔جس میں پریکٹس میچز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔تاکہ کھلاڑیوں کو دباؤ برادشت کرنے کی پریکٹس مل سکے۔ہیڈ کوچ نے رمضان المبارک کے پیش نظر کیمپ کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔افطاری کے بعد فلڈلائٹس میں کھلاڑیوں کی پریکٹس کرائی جائیگی۔کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کو ٹف ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کیلئے سخت محنت کررہے ہیں اوراب ٹریننگ کے ساتھ روزے بھی رکھیں گے۔جونئیر ٹیم کا تربیتی کیمپ تئیس جولائی کو ختم ہوگا اور پھر ٹیم میزبان آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی سیریز اور ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے چوبیس اور پچیس جولائی کی درمیانی شب برسبین روانہ ہوگی۔