18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:53
زکوة کا نصاب اکیاون ہزار چھیاسی روپے مقرر
آج نیوز - رواں سال زکوة کا نصاب اکیاون ہزار چھیاسی روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سیونگ اکاوٴنٹس میں اس سے زائد موجود رقم پر ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوة منہا کرلی جائے گی۔ وزارت مذہبی امورنے رواں سال زکوة کا نصاب اکیاون ہزار چھیاسی روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت تمام بینکوں میں سیونگ اکاوٴنٹ میں اکیاون ہزار چھیاسی روپے سے زائد رقم پر ڈھائی فیصد کے حاسب سے زکوة کی کٹوتی کی جائے گی۔ دوسری جانب مرکزی بینک نے تئیس جولائی پیر کے روز زکوة کٹوتی کیلئے تمام بینک عام لین دین کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔