تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:9

انشورنس کمپنیز کو ٹیررازم انشورنس پول کے قیام پر قائل کرنے کی کوشش

آج نیوز - سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن انشورنس کمپنیز کو ٹیررازم انشورنس پول کے قیام پر قائل کرنے کی کوشش کررہاہے۔ چیئرمین ایس ای سی پی محمد علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑھتی کاروائیوں میں جانی نقصان کے ساتھ ساتھ املاک کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ٹیررازم پول کے قیام سے ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کومالی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا پول کے زریعے مالی نقصان کا رسک تمام انشورنس کمپنیوں میں تقسیم ہوگا جس سے حکومت پر بھی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔ چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا اور بھارت سمیت دنیا بھر کی انشورنس کمپنیاں مناسب پریمیم کے عوض ٹیررازم انشورنس فراہم کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.