18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:25
پاور سیکٹر کو ستاسی ارب روپے واجبات کی عدم ادائیگی
آج نیوز - وزارت خزانہ ٹیرف ڈیفرنشل سبسڈی کی مد میں پاور سیکٹر کو ستاسی ارب روپے واجبات کی ادائیگی نہیں کرسکا ہے۔ زرائع کے مطابق پیپکو پر واجب الادا رقم چارسو بائیس ارب روپے جبکہ سرکاری اور نجی اداروں سے اسکی وصولیاں تین سو تیراسی ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ جس میں ٹیرف ڈیفرنشل سبسڈی کے ستاسی ارب روپے شامل نہیں ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادائیگی کیلئے صوبائی حکومتوں سے مزاکرات جاری ہیں تاہم اس میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت سندھ ہے۔ جس کے واجبات ایک سو دس ارب روپے سے تجاوزکرگئے ہیں۔ کے ای ایس سی نے بھی پیپکو کو پچپن ارب روپے کی ادئیگی کرنی ہے۔ پیپکو پر حکومت پنجاب کے گیارہ ارب ، بلوچستان کے چھ ارب ستائیس کروڑ، آزاد جموں و کشمیرکے آٹھ ارب، وفاقی حکومت پرپانچ ارب اور خیبرپختونخواہ پر ایک ارب اناسی کروڑ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔