تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:41

پاکستان اور بھارت کی کاسٹ اینڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشنز کی کانفرنس

آج نیوز - پاکستان اور بھارت کی کاسٹ اینڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک کو پانی کی قلت جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ پلیٹ فارم کے زریعے پیچیدہ مسائل حل کرسکتے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان اورانسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاوٴنٹنگ انڈیا کے درمیان پہلی وڈیو لنک کانفرنس کراچی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی اے انڈیا کے نائب صدرراکیش سنگ نے کہا کہ پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور بھارت کو پانی کی قلت جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی فروفیشنل باڈیز مشترکہ پلیٹ فارم کے زرئعے،، معلومات کے تبادلے سے پیچیدہ مسائل حل کرسکتی ہیں۔ کانفرنس میں انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مقررین نے، معاشی استحکام کیلئے کاسٹ اکاوٴنٹنگ کے فروغ پر زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.