19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:37
یاسر عرفات کا قتل ،تحقیقات کیلئے عالمی کمیشن کا مطالبہ
آج نیوز - مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے مبینہ قتل کی تحقیقات کیلئے عالمی کمیشن کے قیام مطالبہ کردیا گیا ۔ یہ مطالبہ عرب لیگ کے نائب سیکریٹری جنرل احمد الصبیح نے ایک مقامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ سوئس سائنسدان نے انکشاف کیا تھا کہ سابق فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو تابکار مواد پلونیم کے ذریعے قتل کیا گیا ہے جس کے بعد اب عرب لیگ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جائیگا جس میں مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے مبینہ قتل کے محرکات پر بحث کی جائے گی۔عرب لیگ کے نائب سیکریٹری جنرل کے مطابق اجلاس کے شرکاء قتل کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدار عالمی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی کرینگے۔