تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:10

امریکا کی پاکستانی امداد میں پینسٹھ کروڑ ڈالر کٹوتی کی منظوری

آج نیوز - امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کی امداد میں پینسٹھ کروڑ ڈالر کٹوتی کی منظوری دے دی ایوان نے کٹوتی کی قرارداد کی منظوری وائس ووٹ کے ذریعے دی۔ ری پبلکن رکن ڈیڈپو کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون نہیں کر رہا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان امریکا سے غداری کا مرتکب ہو رہا ہے اس لئے امریکی امداد کا مستحق نہیں۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے میں بھی امریکا کی کوئی مدد نہیں کی۔ ایوان نمائندگان کے ارکان نے اسامہ کا سراغ لگانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سزا دینے پر بھی غصے کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.