تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:5

توہین عدالت کیس ، نیب سے عملدرآمد کی رپورٹ طلب

آج نیوز - سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف توہین عدالت کیس میں نیب سے عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ہے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے ریکوری کیلئے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، جس پر سپریم کورٹ نے نیب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیئرمین نیب اور سیکریٹری کیبنٹ ڈویڑن کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں،کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیئے ملتوی کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.