تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:5

ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد…اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بعض بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں حبس کے ساتھ گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں راول پنڈی ، گوجرانوالہ ،سرگودھا ، لاہور ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، ڈی جی خان ، ژوب ،قلات ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج ملک کے اکثر علاقوں میں حبس اور گرمی کی شدت برقرار رہی۔سبی 45 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔سکھر ، لاڑکانہ ، اور مونجوداڑو میں درجہ حرارت 44 ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔لاہور اور پشاور میں 40 ، ملتان ، مظفر آباد 39 ، کوئٹہ میں 38 ڈگری رہا۔ اسلام آباد 35، کراچی اور گلگت میں 31 جبکہ مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.