19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:4
پاکستان اورملائیشیاکا دفاعی صنعت اورفوجی تعاون بڑھانے پراتفاق
جیو نیوز - راولپنڈی…پاکستان اورملائیشیانے دفاعی صنعت اورفوجی تعاون بڑھانے پراتفاق کرتے ہوئے ایک معاہدے پربھی دستخط کئے ہیں۔ ملائشیا کے محکمہ دفاع کے وفدنے سیکرٹری جنرل وزارت دفاع ڈاکٹر حاجی اسماعیل احمد بن حاجی احمدکی سربراہی میں وزارت دفاع راولپنڈی کا دورہ کیا۔وفدنے دسویں پاک ملائشیا جوائنٹ کمیٹی برائے دفاعی تعاون کے اجلاس میں شرکت کی۔پاک ملائشیا دفاعی وفود کی جانب سے فوجی اہلکاروں کی تربیت اور تبادلوں سے متعلق ایک معاہدے پردستخط بھی کئے گئے۔