تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:48

حج کرپشن کیس ،سابق تفتیشی افسر حسین اصغر کی معطلی کا نوٹی فکیشن پیش

آج نیوز - سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے پر حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان اور حج کرپشن کیس کے سابق تفتیشی افسر حسین اصغر کو معطل کرکے نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کردیا ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی،اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے تفتیشی افسر حسین اصغر کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے اور ان کو معطل کردیا گیا ہے، انہوں نے حسین اصغر کی معطلی کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کردیا،مختصر کارروائی کے بعد عدالت عظمٰی نے حج کرپشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی،سپریم کورٹ نے گزشتہ روز حسین اصغر کے حاضر نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ حسین اصغر اگر حکم نہیں مانتا تو اسے ملازمت سے فارغ کردیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.