تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:32

سپریم کورٹ :کائرہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

آج نیوز - سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی محمود اختر نقوی نے قمر زمان کائرہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے،درخواست میں وفاقی وزیر اطلاعات اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اطلاعات نے اپنے بیانات اور تقریروں میں عدالت عظمٰی پر تنقید کی،وزیر اطلاعات آرٹیکل پینسٹھ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ،لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.