تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:32

بلوچستان میں فائرنگ و دیگر واقعات میں خاتون سمیت 5افراد ہلاک

جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالکریم ہلاک ہو گیا جبکہ سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ملنگ منظور کو ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ خرو ٹ آباد میں خاتون نے گھریلو تنازع پر زہر کھاکر خود کشی کر لی جبکہ سرکلر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار علی رضا شدید زخمی ہوگیا ،زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچا دیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے ضلع قلات کے علاقے سوراب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اللہ بخش نامی شخص ہلاک ہو گیا۔ ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے کلہاڑیوں کے وار کرکے عبدا للہ کو قتل کردیاایک اور واقعہ کے دوران بارکھان کے علاقے بغاو میں نامعلوم افراد کی گاڑی پرفائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.