19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:16
کراچی :قائدآباد میں بابا سیدن شاہ کے عرس کی تقریبات
آج نیوز - قائدآباد میں بابا سیدن شاہ کے عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ گھوڑوں کا ڈانس دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آرہے ہیں۔قائد آباد کے علاقے نور پور تھل میں برسات ہوتے ہی بابا سیدن شاہ کا میلہ سج جاتا ہے جس میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے سینکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں۔ میلے میں گھڑ دوڑ، نیزہ بازی کے مقابلے اور روایتی کھیل پیش کیے جاتے ہیں۔یہ میلہ کئی سالوں سے یہاں لگ رہا ہے۔ مختلف شہروں سے آئے افراد اپنے ساتھ گھوڑے اور اونٹ بھی لاتے ہیں اور ڈھول اور موسیقی کی تھاپ پر رقص کرتے ہیں۔