تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:0

لاہور ہائیکورٹ :وی آئی پیز ،لیسکو اور پیپکو سے جواب طلب

آج نیوز - لاہور ہائیکورٹ نے وی آئی پی کلچر کے خلاف پٹیشن کی سماعت تئیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے لیسکو اور پیپکو سے جواب طلب کر لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل کی جانب سے دائر پٹیشن میں وی وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ کیس میں متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام اور پاکستان کا قانون تمام شہریوں کو برابر کا حق دیتا ہے لیکن حکومت نے وی وی آئی پیز کو لوڈشیڈنگ سے بھی استثنٰی قرار دے رکھا ہے جبکہ عوام بجلی کی بندش کے باعث روزگار سے بھی محروم ہو رہے ہیں، عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے لیسکو اور پیپکو سے تئیس جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.