19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:43
لاہور :گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ
آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ رکنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے، شہر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ چھ گھنٹے سے بڑھ کر دس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔ فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، منڈی بہاوٴالدین، میانوالی اور دیگر شہروں میں ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے سولہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے، جس سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے بیروزگار ہو گئے ہیں، جبکہ ٹیوب ویلز بند ہونے کی وجہ سے فصلیں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔