تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:43

ستمبر میں پاکستان کا دورہ کروں گا،ایس ایم کرشنا

جیو نیوز - بنگلور…بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے مجوزہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے۔ بنگلور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اْنہوں نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کے انعقاد کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو سراہا۔ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں پہلے ہی بہتری آرہی ہے۔ کرکٹ سیریز کے انعقاد سے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ بھارتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.