19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:37
لندن اولمپکس:پریکٹس میچ میں قومی ٹیم فاتح
آج نیوز - لندن اولمپکس کی تیاریوں کیلئے برمنگھم میں موجود قومی ہاکی ٹیم نے پہلے پریکٹس میچ میں اسکاٹ لینڈ کودوکے مقابلے میں چارگول سے شکست دے دی۔کینوک میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں قومی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کیخلاف چارگول اسکورکئے۔ محمد عرفان اورکپتان سہیل عباس نے پنالٹی کارنرزپرگول اسکورکئے۔ رضوان سینئیراوروقاص شریف نے ایک ایک فیلڈ گول کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔ یہ قومی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ پاکستان نے اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں کینوک ہاکی کلب کوچارایک سے شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم بائیس جولائی کواولمپک ولیج منتقل ہونے سے قبل اسکاٹ لینڈ کیخلاف ایک اورپریکٹس میچ کھیلے گی۔ ٹیم کے کوچ خواجہ جنید کے مطابق کھلاڑی کیمپ میں دو سیشن میں ٹریننگ کرکے خود کومیگا ایونٹ کیلئے تیارکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برمنگھم کیٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کوانگلینڈ کے ماحول میں ایڈجسٹ ہونے میں مدد ملی۔