تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:37

اسلام آباد کا ایک ٹریفک سگنل شمسی توانائی پر منتقل

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد کے شہریوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارے نے اسلام آباد کے ایک چوک پر ٹریفک سگنل کو شمسی توانائی پر منتقل کردیا۔جس سے بجلی کی بچت کیساتھ بل بھی کم آئیگا۔ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے چیئرمین فرخند اقبال نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیاکوبتایاکہ سی ڈی اے کو ٹریفک اسگنلزپر بجلی کے استعمال پر 20 لاکھ روپے سالانہ ادا کرنا پڑتے ہیں۔ سگنلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے8 لاکھ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔شہر کے دیگر 137 ٹریفک اسگنلز کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔ایس ایس پی ٹریفک پولیس ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے دوران ہونے والے حادثات سے بچنے کے ساتھ یہ منصوبہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی بڑھائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.