تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:10

ٹورڈی فرانس سائیکل : سولہواں مرحلہ فرانس کے تھومس کے نام

آج نیوز - ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ فرانس کے تھومس ووکلرنے جیت لیا۔پاوٴ سے بیگنی ریس ڈی لوچون تک دشوارگزارپہاڑی راستوں پرمشتمل ریس کا سولہواں مرحلہ ایک سوستانوے کلومیٹرپرمحیط تھا۔ فرانس کیتھومس ووکلر نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبورکی۔ ووکلرنے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے پینتیس منٹ دوسیکنڈزمیں طے کیا۔ یہ ووکلرکی دوہزاربارہ کی ریس میں دوسری جبکہ کیرئیرکی چوتھی کامیابی ہے۔ ڈنمارک کیکرس سورنسن نے دوسری اورونسی نزونی بالی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کے کیڈل ایونزآخری دوچڑھائیوں پرراستہ بھٹک گئے اورانہوں نے ووکلرکے بارہ منٹ بعد فنشنگ لائن کراس کی۔ برطانیہ کے بریڈلیوگنز نے ریس لیڈرکی یلوجرسی برقرارکھی۔ برطانیہ کے کرسٹوفرفروم مجموعی برتری میں وگنزسے دواعشاریہ پانچ سیکنڈزپیچھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.