19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:0
اوچ پاور ہاوٴس،فنی خرابی کے باعث بلوچستان میں تاریکی
آج نیوز - اوچ پاور ہاوٴس میں فنی خرابی دور نہ ہونے کے باعث بلوچستان دوسرے روز بھی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ کوئٹہ کیلئے دستیاب ساٹھ میگا واٹ بجلی سے شہر کے مختلف فیڈز کو باری باری چلایا جا رہا ہے۔ کیسکو حکام کے مطابق کوئٹہ میں موجود نجی پاور ہاوٴس کو بھی چلایا جارہا ہے جس کے بعد سو میگا واٹ بجلی کوئٹہ کے لے دستیاب ہوجائے گی۔ کیسکو حکام نے دعویٰ کیاہے کہ آج شام تک اوچ پاور ہاوٴس مکمل طور پر کام شروع کردے گا جس کے بعد معمول کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ گزشتہ روز اوچ پاور ہاوٴس میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سولہ اضلاع بجلی سے محروم ہوگئے تھے تاہم کوئٹہ کے علاوہ متاثرہ تمام اضلاع کی بجلی تاحال بحال نہیں کی جاسکی ہے۔