19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:33
علی بابا چالیس چوروں کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران ہے،شہبا زشریف
آج نیوز - وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ علی بابا چالیس چوروں کی کالی کرتوتوں کی وجہ سے ملک میں بجلی کا شدید بحران ہے،جب تک پنجاب کے ساتھ اس ظلم کا خاتمہ نہیں ہوتا،آواز بلند کرتے رہیں گے۔شاہدرہ لاہور میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرائے کے بجلی گھروں کے نام پر قوم کے اربوں روپے لوٹ لئے گئے،جبکہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی پوری گنجائش موجود ہے،حکمرانوں کو لوٹ مار کے سوا کسی چیز سے غرض نہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کا دکھ درد بانٹنے اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی کیمپ لگائے گئے ہیں۔محنت،دیانت اور امانت سے ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے، پاکستان کے حالات ضرور بدلیں گے۔