19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:47
لاہور ہائیکورٹ :پولیو ویکسین کیخلاف درخواستیں نمٹا دی گئیں
آج نیوز - چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ناقص پولیو ویکسین کیخلاف تمام دائر درخواستیں نمٹا تے ہوئے قرار دیا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطابندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو محکمہ صحت کے وکیل کاشف حسین نے عدالت کے روبرو پولیو ویکسین کو محفوظ رکھنے کیلئے باکس پیش کئے اور بتایا کہ پولیو ویکسین سے متعلق تمام انتظامات مکمل ہیں اور ویکسین کو محفوظ جگہ پر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو ٹرینینگ بھی دی گئی ہے۔چیف جسٹس نے قرار دیا پولیو کے مریضوں کی تعداد زیرو کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ چیف جسٹس نے ناقص پولیو ویکسین کیخلاف درخواستیں نمٹادیں۔