تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:47

پشاور :تہکال سے دو بوری بند لاشیں برآمد

آج نیوز - پشاور کے علاقے تہکال سے دو بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں،،پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوادی ہیں۔ تہکال کے علاقے گلے بابا قبرستان میں دو بوری بند لاشیں پڑی ہوئی تھیں جس کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی۔ پولیس نے دونوں بوری بند لاشیں تحویل میں لے کرپوسٹمارٹم کے لئے بھجوادی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کی جیب سے پرچی برآمد ہوئی ہے جس پر ایک کا نام انعام اللہ اور تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے جبکہ دوسرے کا نام حیدر علی ہے اور وہ افغانستان کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.