19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:37
جعلی ادویات کیس، فارماسسٹ کے نام ای سی ایل ڈالنے پر جواب طلب
آج نیوز - لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی جعلی ادویات کیس میں فارماسسٹ کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی امیگریشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار پانچ فارماسسٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پی آئی سی جعلی ادویات کیس میں ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، اس کے باوجود ان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، جنہیں خارج کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی امیگریشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔