20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:10
پاک بھارت اعتما دسازی کیلئے تاجروں کے روابط پر اتفاق
آج نیوز - پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول کے آر پار اعتماد سازی کے مذاکرات کا مشترکہ بیان جاری کردیا گیا،مذاکرات میں کشمیری تاجروں کے آپس میں روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول کے آر پار اعتماد سازی کے اقدامات پر جمعرات کو اسلام آباد میں مزاکرات ہوئے،پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنوبی ایشیائی امور زارا اکبری نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے جائنٹ سیکریٹری یش سنہا نے کی،مشترکہ بیان کے مطابق مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے،مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود لائن ایف کنٹرول کے ایرپار اعتماد سازی کے اقدامات کو مضبوط کرنے کا جائزہ لیا گیا،مشترکہ بیان کے مطابق اعتماد سازی کے نئے اقدامات کیلئے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی،ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے کشمیری تاجروں کے روابط کو فروغ دیا جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ لائن ایف کنٹرول کے ایر پار رہنے والے کشمیریوں کو ایپس میں ملنے کے لئے مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔