تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:26

کراچی :فائرنگ ،چھ افراد قتل

آج نیوز - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،لانڈھی میں بینک گارڈ کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لانڈھی میں دو مسلح افراد نے ڈکیتی کی غرض سے عبدالغفور میٹھائی والے کی دکان میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی گارڈز کی مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ گارڈز کی جوابی فائرنگ میں دونوں ملسح ملزمان زخمی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ادھر کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے۔ میٹروول سائٹ میں نعیم گوندل نامی شخص اپنے ملزمان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔ سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئیں جبکہ سرجانی اور گارڈن کے علاقوں میں دو افراد فائرنگ کا نشانہ بنے۔ اس سے قبل سائٹ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا عبدالرحمٰن جاں بحق ہوئے۔ گلبہار میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.